آٹا 4 روپے سستا ، چھوٹی چکی کا 72 روپے فی کلو پر آگیا

آٹا 4 روپے سستا ، چھوٹی چکی کا 72 روپے فی کلو پر آگیا

گزشتہ روز چینی فی کلو 4 روپے سستی، 2 روز کے دوران 15 روپے کمی آئی

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی میں چکی کا آٹا سستا ہوگیا اور4 روپے کمی کے بعد چھوٹی چکی کا آٹا 72 روپے کلو پر آگیا۔کراچی میں گندم کی 100 کلو بوری میں 300 روپے کمی ہوئی ہے ۔گندم کی 100 کلو بوری 5000روپے کی ہوگئی ، چکی مالکان نے آٹا بھی سستا کردیا۔دو ماہ پہلے تک 78 روپے کلو تک ملنے والا چکی کاآٹا 72 روپے پرآگیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا اب بھی مہنگا ہے ،حکومت کو چاہیئے کہ فی کلو آٹے کی قیمت 50روپے فی کلو تک لائے ۔کراچی میں آٹے کی قیمت کے بعد چینی کی قیمت میں بھی کمی آگئی ہے ۔ایک دن میں ہول سیل میں فی کلو چینی 4 روپے جبکہ 2 روز کے دوران فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی آئی۔حکومت اقدمات کے باعث چینی سستی ہونا شروع ہوئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں