• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کا آٹا گندم کے آٹے سے زیادہ صحتمند؟

گندم کا آٹا عام طور پر اس کی استعداد کی وجہ سے روزانہ استعمال کیا جاتا ہے۔

گندم کا آٹا خالص سفید ہوتا ہے کیونکہ یہ گندم سے بنا ہے جس کی ساخت ہموار ہے جبکہ چاول کا آٹا بھورے چاول یا باریک گراؤنڈ سفید چاول سے بنایا جاتا ہے۔

چونکہ دونوں آٹے مختلف اجزاء سے بنائے جاتے ہیں لہذا ہر آٹے میں غذائیت کا مواد بھی مختلف ہے۔

دونوں آٹوں میں کیلوری، کاربوہائیڈریٹ، فائیبر پروٹین اور معدنیات کی مقدار مختلف ہے۔


چاول کے آٹے اور گندم کے آٹے کے مابین سب سے نمایاں فرق اس میں شامل کیلوری ہے۔

دونوں ہی قسم کے آٹے میں کیلوری زیادہ ہوتی ہے تاہم ، چاول کے آٹے میں عام گندم کے آٹے سے زیادہ کیلوری پائی جاتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ایک کپ چاول کے آٹے میں کم از کم 578 کیلوری موجود ہوتی ہے جبکہ ایک کپ گندم کے آٹے میں، 400 کیلوری کی مقدار میں کیلوری موجود ہوتی ہے۔

گندم کے آٹے میں فائبر کا مواد چاول سے بنے آٹے سے زیادہ ہوتا ہے۔ ایک کپ آٹے میں 12 گرام فائبر ہوتا ہے جبکہ چاول کے آٹے میں صرف 4 گرام فائبر ہوتا ہے۔

اگر وٹامنز اور معدنیات کی بات کی جائے تو چاول کے آٹے کے مقابلے میں گندم کے آٹے میں زیادہ وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں۔

تازہ ترین