Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار برصغیر کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے پر تل گئی

Now Reading:

مودی سرکار برصغیر کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے پر تل گئی
مودی

مودی سرکار برصغیر کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے پر تل گئی

انتہا پسند مودی سرکار برصغیر کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے پر تل گئی ہے۔

2014 سے اقتدار میں آنے کے بعد مودی سرکار نے 600 سے زائد شہروں، تاریخی مقامات اور جگہوں کے نام ہندو طرز پر تبدیل کر دیے۔

گزشتہ چند سالوں میں مودی سرکار 32 ریلوے اسٹیشنز کے نام بھی ہندو طرز پر تبدیل کر چکی ہے۔

2015 میں راجا مندری کو راجا مہندر اورم، 2018 میں الہٰ آباد کو پریاگ راج اور 2019 میں مغل سرائے کو ڈینڈیال اپاڈھیہ بنا دیا گیا۔

2021 میں فیض آباد کا نام ایودھیہ، ہوشنگ آباد کا نام نرمدہ پورم اور 2022 میں عثمان آباد کا نام دراشیو رکھ دیا گیا۔

Advertisement

انتہا پسند ہندوؤں کا آگرہ کا نام اگروان، لکھنؤ کا نام لکشمن پور اور مظفر نگر کا نام لکشمی نگر رکھنے کا بھی مطالبہ ہے۔ اتر پردیش حکومت  علی گڑھ، فیروز آباد اور شاہجہانپور کا نام بھی ہندو طرز پر تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔

رواں سال ممبئی پولیس نے مسلمان نوجوان محمد علی کو اورنگزیب عالمگیر  کی تصویر واٹس ایپ پر لگانے پر گرفتار کر لیا تھا۔

رواں سال ہی مودی سرکار نے نصاب کی کتابوں سے مغل دور حکومت سے متعلق اقتباسات بھی حذف کر ڈالے۔

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نام تبدیلی کے ذریعے برصغیر کی مسلم تاریخ کو من گھڑت اور افسانوی ہندو ماضی سے بدلنا چاہتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
اسرائیل نے ایرانی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر