ٹیکنالوجی

موبائل فون اسکرین کو صاف کرنے کے آسان طریقے

Web Desk

موبائل فون اسکرین کو صاف کرنے کے آسان طریقے

موبائل فون اسکرین کو صاف کرنے کے آسان طریقے

ریسرچ کے مطابق سمارٹ فون کی سکرین وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ جراثیم جمع ہوتے ہیں۔ اس بات کا کافی زیادہ امکان ہوتا ہے کہ ہم لاعلمی میں ان جراثیموں کو ہم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا سبب بن رہے ہوتے ہیں۔

دن بھر استعمال کیے جانے والے اسمارٹ فونز کی اسکرینز کو کیست صاف کیا جائے؟

سمارٹ فون کی صفائی کیسے کریں؟

سمارٹ فون کو مسلسل صاف رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ خاص کر وہ فون جن پر کور لگے ہوتے ہیں اور ان پر کافی زیادہ بیکٹریا جمع ہوجاتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ ان کی مسلسل صفائی کا اہتمام کیا جائے۔

ہتر ہے کہ ہم اپنے فون کو ایسے مقامات پر کم سے کم رکھیں جہاں جراثیموں کا پایا جانا لازمی ہوتا ہے یعنی عوامی مقامات پر موجود کرسیاں، باغات یا نم دار مقامات وغیرہ۔

جدید ریسرچ میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم جتنا اپنے سمارٹ فون کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا خیال رکھیں گے اتنا ہی ہم مختلف نوعیت کے جراثیموں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

سمارٹ فون کو صاف رکھنے کا مواد:

اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے چند اہم امور کی جانب توجہ دلائی گئی ہے جن پرعمل کرتے ہوئے سمارٹ فون کو صاف رکھا جاسکتا ہے مثال کے طور پر:

نرم فائبر کا ٹکڑا: نرم فائبر سے بنا کپڑے کا ٹکرا سکرین پر سکریچز ڈالے بغیرے اسے صاف کرسکتا ہے۔

ڈسٹل واٹر: سمارٹ فون کی سکرین کو صاف کرنے کےلیے نلکے کے پانی سے کپڑے کو نم نہ کریں بلکہ اس کےلیے ڈسٹل واٹر کا استعمال کریں کیونکہ نلکے کے پانی میں نمکیات بکثرت پائی جاتی ہیں جو سکرین کےلیے نقصان کا باعث ہوسکتی ہیں۔

آئسوپروپل الکحل: اگر آپ اپنے فون کو سینیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کےلیے ’آسوپروپل الکحل‘ استعمال کریں جس کی ریشو 70 فیصد تک ہو ۔

تازہ ترین